اعتراض 8 ۔ مہدی کا نام محمد ان کے والد کا نام عبداﷲ اور ان کی والدہ کا نام آمنہ ہو گا ؟

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
اعتراض 8 ۔ مہدی کا نام محمد ان کے والد کا نام عبداﷲ اور ان کی والدہ کا نام آمنہ ہو گا ؟

جواب:۔ ا۔ یہ روایت ضعیف ہے کیونکہ اس کا ایک راوی عاصم بن ابی النجود ہے جو ضعیف ہے۔ عاصم بن ابی النجود کے متعلق مفصل بحث مسئلہ حیات مسیح کے ضمن میں حضرت ابن عباس کی تفسیر متعلقہ آیت اِنَّہٗ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَۃِ میں گزر چکی ہے وہاں سے دیکھی جائے۔ (پاکٹ بک ہذاصفحہ۲۱۵)

۲۔ ابنِ خلدون نے اس روایت پر نہایت مبسوط بحث کر کے ثابت کیا ہے کہ یہ روایت ضعیف ہے۔ (مقدمہ ابنِ خلدون مطبوعہ مصر ۲۶۱۔ و مترجم اردو مطبع نفیس اکیڈمی حصہ دوم صفحہ ۱۵۸ تا ۱۶۰)

۳۔ یہ روایت خلیفہ مہدی عباسی کو خوش کرنے کے لئے وضع کی گئی تھی۔ کیونکہ اس کا نام محمد اور اس کے باپ کا نام عبداﷲ تھا اور مہدی لقب تھا۔ چنانچہ امام سیوطیؒ نے اس روایت کا اطلاق اسی مہدی عباسی پر کیا ہے ملاحظہ ہو:۔ ’’تاریخ الخلفاء باب ذکر مہدی‘‘ (اردو ترجمہ موسومہ بہ محبوب العلماء مطبوعہ پبلک پرنٹنگ پریس لاہو ر ۳۴۱)

۴۔ بر بنائے تسلیم یہ استعارہ کے رنگ میں تھا۔ جس کامطلب یہ تھا کہ امام مہدی کا وجود اپنے آقا اور مطاع آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم سے الگ نہ ہوگا۔ جیسا کہ حضرت غوث الاعظم سید عبدالقادر جیلانی ؒ فرماتے ہیں:۔ اِنَّ بَاطِنَہٗ بَاطِنُ مُحَمَّدٍ۔ (شرح فصوص الحکم صفحہ۵۱، ۵۳ مطبعۃ الزاہریہ مصریہ) کہ مہدی کا باطن محمد صلعم کا باطن ہو گا۔

۵۔ مہدی کے نام کے متعلق بھی روایات میں اختلاف ہے:۔

الف۔ مہدی کا نام محمد ہوگا۔(اقتراب الساعہ صفحہ۶۱از نواب نورالحسن خان صاحب)

ب۔مہدی کا نام احمد ہوگا۔ (اقتراب الساعہ صفحہ ۶۱از نواب نورالحسن خان صاحب) چنانچہ لکھاہے:۔

’’اکثر روایتوں میں اس کا نام محمد آیا ہے۔بعض میں احمد بتایا ہے۔‘‘

ج۔مہدی کا نام عیسیٰ ہو گا۔ (جواہر الاسرار صفحہ ۶۸)

یہ اختلاف بتاتا ہے کہ مہدی کے یہ نام بطور صفات کے ہیں نہ کہ ظاہری نام۔
 
Top Bottom