اعتراض 6 ۔ مولوی اسمٰعیل نے اپنے ایک رسالہ میں میری موت کے لئے بد دعا کی تھی پھر بعد اس بددعا کے جلد مر گیا اور اس کی بد دعا اُسی پر پڑگئی ۔

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
اعترارض 6 ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ۳۴۳ حاشیہ پر لکھا ہے۔
’’مولوی اسمٰعیل نے اپنے ایک رسالہ میں میری موت کے لئے بد دعا کی تھی پھر بعد اس بددعا کے جلد مر گیا اور اس کی بد دعا اُسی پر پڑگئی۔‘‘

جواب:۔تم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے کیوں یہ حوالہ طلب نہ کیا ۔ جس سے صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ تم کو اصل بات کا علم ہے۔ بات یہ تھی کہ مولوی اسمٰعیل علیگڑھی نے ایک کتاب لکھی جس میں یہ بددعا تھی ۔ابھی وہ کتاب چھپ رہی تھی کہ علیگڑھی مر گیا۔ مولویوں نے اس کی کتاب میں سے وہ سب بددعائیں نکال ڈالیں تاکہ حضرت مسیح موعود ؑ کی صداقت پر گواہ نہ بن جائے۔ وہ کتاب جو ابھی زیر طبع تھی مولوی عبداﷲ صاحب سنوری نے دیکھی تھی اور انہوں نے اس کے متعلق شہادت بھی دی تھی کہ اس کتاب کا سائز ’’فتح اسلام‘‘ (مؤلفہ حضرت مسیح موعود ؑ )کا سائز تھا ۔ اگر اس نے کوئی ایسی بددعا نہ کی تھی تو تم نے حضرت مسیح موعو دؑ سے کیوں حوالہ نہ مانگا۔تمہاری تحریف کی تویہ حالت ہے کہ شرح فقہ اکبر مطبوعہ مصر کے صفحہ۹۹پر ’’لَوْ کَانَ مُوْسٰی حَیًّا ‘‘ لکھ دیا ہے تاکہ کسی طرح عیسیٰ علیہ السلام کی وفات ثابت نہ ہو۔ ع کچھ تو لوگو خدا سے شرماؤ
 
Top Bottom