اعتراض 6۔ امام مہدی نے تو مکہ میں پیدا ہو کر مدینہ سے ظا ہر ہونا تھا۔

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
اعتراض 6۔ امام مہدی نے تو مکہ میں پیدا ہو کر مدینہ سے ظا ہر ہونا تھا۔

جواب:۔الف۔ اس معاملہ میں بھی روایات میں شدید اختلاف ہے ملاحظہ ہو:۔

’’اَنْ یَّخْرُجَ مِنْ تَھَامَ ۃٍ (جواہر الاسرار صفحہ ۵۶)کہ مہدی تہامہ سے ظاہر ہو گا۔

ب۔ یَخْرُجُ الْمَھْدِیُّ مِنَ الْقَرْیَۃِ یُقَالُ لَھَا کَدْعَۃٌ۔ (جواہر الاسرار صفحہ ۵۶) کہ امام مہدی ایک گاؤں سے ظا ہر ہوگا جس کا نام کدعہ ہوگا۔ اور ا س کے پاس ایک مطبوعہ کتاب ہوگی جس میں اس کے ۳۱۳ اصحاب کے نام ہوں گے۔ (یہ کتاب جس میں حضرت اقدس کے ۳۱۳ اصحاب کے نام ہیں۔ انجام آتھم۔ روحانی خزائن جلد۱۱ صفحہ ۳۲۴ تا ۳۲۸ہے۔ (خادم)

مہدی کدعہ نامی گاؤں میں پیدا ہوگا۔(حجج الکرامہ صفحہ ۳۵۸از نواب صدیق حسن خان صاحب)

ج۔ ’’یَخْرُجُ رَجُلٌ مِنْ اَھْلِ الْمَدِیْنَۃِ ھَارِبًا اِلٰی مَکَّۃَ۔ ‘‘ (ابو داؤد کتا ب المہدی ) ’’یعنی وہ مدینہ سے ظاہر ہو کر مکہ کی طرف جائے گا۔‘‘

۷۔مولد میں اختلاف

الف۔ مہدی کا مولد بلادِ مغرب ہے۔ (حجج الکرامہ از نواب صدیق حسن خان صاحب صفحہ۳۵۶تا ۳۵۸۔ اقتراب الساعۃ صفحہ ۶۲از نواب نورالحسن خان صاحب مطبع مفیدعام الکائنہ فی آگرہ)

ب۔’’تولِّد او در مکہ معظمہ باشد۔‘‘ (رسالہ مہدی مصنفہ علی متقی )

ج۔ مسند احمد بن حنبلؒ باب خروجِ مہدی میں ہے کہ۔ ’’مہدی خراسان کی طرف سے آئے گا۔‘‘

د۔ ’’مہدی حجاز سے آئے گا اور دمشق کی طرف جائے گا۔‘‘(حجج الکرامۃ صفحہ۳۵۸ )غرضیکہ اس معاملہ میں بھی اختلاف ہے درست وہی روایت ہے جس میں مہدی کہ کدعہ نامی گاؤں سے ظاہر ہونے کا ذکر ہے جو لفظ قادیان کی بدلی ہو ئی صورت ہے۔ بوجہ عدم احتیاط رواۃ۔
 
Top Bottom