اعتراض 19۔ مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ حدیث میں ہے جس شہر میں وبا ہو۔ اس شہر کے لوگ بلا توقف شہر سے باہر نکل آئیں۔

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
اعتراض 19۔ مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ حدیث میں ہے جس شہر میں وبا ہو۔ اس شہر کے لوگ بلا توقف شہر سے باہر نکل آئیں۔
(ریویو جلد ۶ نمبر ۹ ماہ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۳۶۵)


(الف) ’’یَا اَیُّھَا النَّاسُ اِنَّ ھٰذَا الطَّاعُوْنَ رِجْسٌ فَتَفَرَّقُوْا عَنْہُ فِی الشِّعَابِ ‘‘۔ اے لوگو! یہ طاعو ن نہایت خبیث ہے۔ پس تم گھاٹیوں اور میدانوں میں پھیل جاؤ۔

(قول عمرو بن عبسہ کنز العمال جلد ۲ صفحہ ۲۲۴ بڑی تختی والی، مسند احمد بن حنبل حدیث شرجیل بن مسنہ حدیث ۱۷۷۵۳)

(ب) قرآن مجید میں ہے۔ (قٓ :۱۲) پس شہر یا گاؤں کی ملحقہ زمینیں شہر ہی میں شامل ہیں۔ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے جو منع فرمایا ہے۔ وہ شہر سے باہر نکلنے سے ہے۔ اس امر سے منع نہیں فرمایا کہ شہر یا گاؤں کی ملحقہ اراضیات میں بھی نہ جایا جائے۔
 
Top Bottom