اعتراض 12۔ حضرت مرزا صاحب علیہ السلام نے لکھا ہے کہ ہر نبی نے مسیح موعود کی آمد کی خبر دی ہے اس کا حوالہ دو؟

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
اعتراض 12۔ حضرت مرزا صاحب علیہ السلام نے لکھا ہے کہ ہر نبی نے مسیح موعود کی آمد کی خبر دی ہے اس کا حوالہ دو؟

الجواب:۔بخاری شریف میں ہے:۔ قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم مَا بُعِثَ نَبِیٌّ اِلَّا اَنْذَرَ اُمَّتَہُ الْاَعْوَرَ الْکَذَّابَ (بخاری کتاب الفتن باب ذکر الدجال )کہ ’’آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی نبی ایسا نہیں گزرا جس نے اپنی امت کو دجّال سے نہ ڈرایا ہو۔‘‘

پس جہاں تمام انبیاء دجّال کا ذکر کرتے رہے ضروری ہے کہ اس کے قاتل مسیح موعود کا بھی اس کے ساتھ ہی ذکر کرتے رہے ہوں۔

۲۔ذرا مہربانی کرکے پہلے تمام نبیوں کی کتابوں سے ’’کانے دجال‘ ‘ کا ذکر نکال کر دکھا دو۔ ہم وہیں سے مسیح موعود کی آمد کی پیشگوئی بھی نکال دیں گے۔

۳۔ہم نے ذکر کیا ہے کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ انبیاء گزشتہ اپنی امتوں کے سامنے دجّال کی آمد کا ذکر تو کریں مگر اس کے قاتل مسیح موعود کا ذکر نہ کریں۔ اس کی تائید دلائل النبوت کے مندرجہ ذیل حوالہ سے ہوتی ہے۔

عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ……قَالَ (مُوْسٰی ) یَا رَبِّ اِنِّیْ اَجِدُ فِی الْاَلْوَاحِ اُمَّۃً یُؤْتَوْنَ الْعِلْمَ الْاَوَّلَ وَالْاٰخِرَ فَیَقْتَلُوْنَ قُرُوْنَ الضَّلَالَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ فَاجْعَلْھَا اُمَّتِیْ قَالَ تِلْکَ اُمَّۃُ اَحْمَدَ۔ ‘‘

(دلائل النبوۃ لابی نعیم جلد۱ صفحہ ۱۴مطبوعہ ۱۳۲۰ھ )

حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حضرت موسیٰ نے اﷲ تعالیٰ کے سامنے عرض کی کہ اے اﷲ! میں نے اپنی الواح میں لکھا دیکھا ہے کہ ایک ایسی قوم ہوگی جن کو اگلا او رپچھلا سب علم دیا جائے گا اور وہ گمراہی کی طاقتوں یعنی ’’دجال‘ ‘کو قتل کریں گے۔ اے خدا ! میری امت کو وہ قوم بنادے۔ اﷲ تعالیٰ نے جواب دیا کہ ’’نہیں‘ ‘وہ قوم تو احمدؔ کی جماعت ہے۔

اس روایت میں دجالؔ کے خروج اور مسیح موعود کی بعثت کو علت و معلول اور لازم و ملزوم قرار دیا گیا ہے۔ نیز یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دجّال کا مقابلہ کرنے والی جماعت ’’احمدؔ‘ ‘کے ساتھ تعلق رکھنے والی ہوگی۔ یعنی ’’جماعت احمدیہ‘‘ کہلائے گی۔
 
Top Bottom