اعتراض۔ مرزا صاحب نے لکھا تھا کہ محمد حسین بٹالوی ذلیل ہوگا۔ یہ پیشگوئی پوری نہ ہوئی۔

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
۹۔محمد حسین کی ذلت

اعتراض۔ مرزا صاحب نے لکھا تھا کہ محمد حسین بٹالوی ذلیل ہوگا۔ یہ پیشگوئی پوری نہ ہوئی۔

الجواب:۔محمد حسین پر کئی ذلتیں آئیں۔ تفصیل کے لیے دیکھو کتاب ’’بطالوی کا انجام‘‘ مصنفہ جناب میر قاسم علی صاحب۔ اجمالاً یہاں کچھ لکھا جاتا ہے۔

۱۔محمد حسین نے حضرت اقدس علیہ السلام پر اس وجہ سے فتویٰ کفر لگایا کہ آپ گویا مہدی خونی کے قائل نہیں۔ مگر بعد میں اس نے خود گورنمنٹ سے زمین حاصل کرنے کی غرض سے بطور خوشامد یہ لکھا کہ کوئی ایسا جنگ اور جہاد کرنے والا مہدی نہیں آئے گا اور یہ کہ اس مہدی کے بارے میں جس قدر حدیثیں ہیں سب موضو ع اور ضعیف ہیں ۔ چنانچہ اس نے ۱۴۔ اکتوبر ۱۸۹۴ء کو ایک انگریزی فہرست شائع کی۔ جس میں مہدی کی آمد کا انکار کیا۔ اس پر غیر احمدی علماء ہی سے حضرت اقدس ؑ نے خونی مہدی کے منکر کے متعلق فتویٰ کفر حاصل کرلیا۔پس محمد حسین اپنے مسلمات کی رو سے ذلیل ہوا۔

(تفصیل دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اشتہار ۷جنوری۱۸۹۹ء)

۲۔محمد حسین نے حضرت اقدس ؑ کے الہام ’’ءَ تَعْجَبُ لِاَمْرِیْ‘‘ (تذکرہ صفحہ۲۷۱ مطبوعہ ۲۰۰۴ء) پر نحوی اعتراض کیا تھا کہ عجب کا صلہ لام نہیں آتا۔ اس کے جواب میں حضرت اقدس علیہ السلام نے احادیث کتبِ لغت اور شعراء عرب کے کلام سے عجب کے صلہ لام کی مثالیں شائع کیں تو محمد حسین نے خود اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور اپنی خفت کو یہ کہہ کر مٹانا چاہا کہ میں نے کہا تھا کہ قرآ ن میں ’’عجب‘‘ کا ’’مِنْ‘‘ صلہ آیا ہے۔ (الہامات مرزا مصنفہ ثناء اﷲ امرتسری صفحہ ۸۳ دفعہ ششم)

۳۔محمد حسین نے خونی مہدی کا انکار کرکے گورنمنٹ سے زمین حاصل کی۔ اور بخاری میں ہے کہ جس گھر میں ہل داخل ہوجاتا ہے وہ ذلیل ہوجاتا ہے۔ ’’عَنْ اَبِیْ اُمَاَمَۃَ الْبَاھِلِیِّ قَالَ وَ رَأَی سِکَّۃً وَّ شَیْئًا مِنْ آلَۃِ الْحَرْثِ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ لَا یَدْخُلُ ھٰذَا بَیْتَ قَوْمٍ اِلَّا اَدْخَلَہُ اللّٰہُ الذُّلَ‘‘ (بخاری کتاب الحرث والمزاعۃ باب مَا یُحْذَرُ مِنْ عَوَاقِبِ و مشکوٰۃ کتاب البیوع الفصل الاول ) حضرت ابو امامہ باہلی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے ہل کا ایک پھل اور کھیتی کرانے کا ایک آلہ دیکھا تو فرمایا کہ میں نے رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے کہ یہ جس قوم کے گھر میں داخل ہوتا ہے اﷲ تعالیٰ اس قوم میں ذلت آجاتی ہے۔ محمد حسین بٹالوی کا عالم اورغیر زمیندار ہوکر ’’اَخْلَدَ اِلَی الْاَرْضِ‘‘ کا مصداق بننا یقیناً حدیث کے الفاظ میں اس کے لیے ذلیل ہونا تھا، لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے گھر میں ’’ہل‘ ‘کو داخل نہیں کیا۔ بلکہ حضور ؑ تو پیدا ہی زمیندار خاندان میں ہوئے تھے۔ کیونکہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی پیشگوئی مندرجہ ابو داؤد ’’حَارِثٌ حَرَّاثٌ‘‘(ابو داؤد کتاب المہدی بحوالہ مشکوٰۃ باب شرائط الساعۃ)والی پوری ہوئی۔ اس لیے آپ کے لیے یہ موجب ذلت نہیں۔
نوٹ:۔یاد رہے کہ یہاں حدیث میں صرف ان لوگوں کا ذکر ہے جو تجارت یا دوسرے پیشے چھوڑ کر اور غیر زمیندا ر ہوکر زمیندا ر بننے کی کوشش کرتے ہیں نیز اس زمینداری کا ذکر ہے جو انسان کو دنیاداری میں مشغول کردے اور اپنے مذہبی عقائد سے منحرف کرائے۔ جیسا کہ محمد حسین کے ساتھ ہوا ورنہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے امام مہدی کو بھی زمیندار قرار دے کر بتا دیا کہ زمینداری برا پیشہ نہیں۔
 
Top Bottom