اعتراض۔ یہ کیسا الہام ہے خاکسار پیپر منٹ۔ کیا پیپر منٹ بھی بولتا ہے؟

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
اعتراض۔ یہ کیسا الہام ہے خاکسار پیپر منٹ۔ کیا پیپر منٹ بھی بولتا ہے؟

الجواب:۔یہ حضرت اقدس علیہ السلام کا کشف ہے۔ آپ کو ایک شیشی دکھائی گئی جس کے لیبل پر لکھا تھا ’’خاکسار پیپر منٹ ‘‘جس کا مطلب یہ تھا کہ اس بیماری کا جس میں آپ اس وقت مبتلا تھے علاج پیپر منٹ ہے ۔(تذکرہ صفحہ ۴۴۳ مطبوعہ ۲۰۰۴ء) پیپر منٹ تو نہیں بولا مگرتم ذرا بخاری میں پڑھو جہاں لکھا ہے کہ حضرت موسٰی علیہ السلام ننگے نہا رہے تھے کہ پتھر جس پر آپ نے کپڑے رکھے ہوئے تھے آپ کے کپڑے لے کر بھا گ گیا اور آپ اس کے پیچھے دوڑے۔ اسے پکڑ کر سوٹیاں ماریں۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں خدا کی قسم اب تک اس پتھر پر حضرت موسٰی ؑ کی سوٹیوں کے نشان موجود ہیں۔ فَذَھَبَ مَرَّۃً یَغْسِلُ فَوَضَعَ ثَوْبَہٗ عَلٰی حِجِرٍفَفَرَّ الْحَجَرُ بِثَوْبِہٖ فَخَرَجَ مُوْسٰی فِیْ اَثِرِہٖ یَقُوْلُ ثَوْبِیَ الْحَجَرُ ثَوْبِیَ الْحَجَرُ۔ (بخاری کتاب الصلوٰۃ باب مَنِ اغْتَسَلَ عُرْیَانًا ۔ نیز مشکوٰۃ کتاب بدء الحق باب ذکر الانبیاء)کہ حضرت موسٰیؑ ایک دفعہ نہانے گئے اور اپنے کپڑے اتار کر آپ نے ایک پتھر پر رکھے۔ پس وہ پتھر بھاگ گیا اور موسٰیؑ اسکے پیچھے ننگے بھاگے۔ بھاگتے جاتے تھے اور کہتے جاتے تھے ’’اے پتھر! میرے کپڑے دے جا، او پتھر میرے کپڑے دے جا۔‘‘ تمہارے ہاں پتھر کپڑے اٹھاکر بھاگ سکتا ہے۔مسجد نبویؐ کا شہتیر اور یعفور گدھا باتیں کر سکتے ہیں، لیکن اگر ہمارے ہاں عالم کشف میں کسی شیشی کے لیبل پر ’’خاکسارپیپر منٹ‘‘ لکھا ہوا مل جائے تو اس پر بھی اعتراض کر دیتے ہو۔حالانکہ اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں ۔یہ ایک کشفی نظارہ ہے جس میں علاج کی طرف توجہ دلائی گئی ہے اور ظاہر ہے کہ اس میں کوئی امر محل اعتراض نہیں کیونکہ لکھا ہے کہ تمام علم طبّ اور علم تاثیر الادویہ الہامی ہے۔ملاحظہ ہو:۔

’’قَدْ ثَبَتَ اَنَّ عِلْمَ الطِّبِّ وَمَنَافِعَ الْاَدْوِیَّۃِ وَمَضَارَّھَا اِنَّمَا عُرِفَتْ بِالْوَحْیِ۔‘‘
(نبراس شرح الشرح لعقائد نفسی صفحہ ۴۲۷)

کہ یہ امر ثابت ہوگیا ہے کہ علم طبّ ۔ ادویہ ّ کے فوائد اور نقصانات محض وحی الٰہیسے معلوم ہوئے ہیں۔ فلا اعتراض
 
Top Bottom