یادداشت نمبر ۲:۔ میں نے ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اعتراضات کے جوابات‘‘ کو چار ابواب پر تقسیم کیا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
یادداشت نمبر ۲:۔ میں نے ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اعتراضات کے جوابات‘‘ کو چار ابواب پر تقسیم کیا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

باب اوّل:۔ ’’الہامات پر اعتراضات کے جوابات‘‘ اس باب میں الہامات پر تمام اعتراضات کے جوابات درج ہیں۔ اس حصہ کے آخر میں الہامات کے متعلق اعتراضات کے جوابات درج ہیں ۔مثلاً یہ کہ حضرت اقدس ؑ کو غیر زبان میں کیوں الہامات ہوئے ۔بعض الہامات کے معنی سمجھ نہ سکے ۔آپ کو شیطانی الہام ہوتے تھے۔آپ کو بعض دفعہ الہام بھول جاتا تھا ۔غرضیکہ الہامات کے متعلق اصولی اعتراضات کے جوابات بھی اس باب اوّل کے آخر میں درج ہیں ۔

باب دوم :۔’’پیشگوئیوں پر اعتراضات کے جوابات‘‘اس میں پیشگوئیوں پر بحث ہے۔ مثلاً محمدی بیگم، ثناء اﷲ ، عبدا لحکیم ،اپنی عمر کے متعلق، منظور محمد صاحب کے ہاں بیٹا ہونا، عبدا ﷲ آتھم، ایمان بٹالوی، قادیان میں طاعون، محمد حسین بٹالوی کی ذلت اور نافلۃ لک والی پیشگوئی۔

باب سوم :۔ حضرت صاحب کی تحریرات پر اعتراضات اور ان کے جوابات ۔اس باب میں تمام وہ اعتراضات درج ہیں جن کا تعلق حضرت صاحب کی تحریرات کے ساتھ ہے ۔مثلاً شعر کہنا۔ تحریرات میں صحت حوالجات ۔جھوٹ کا الزام ۔براہین احمدیہ کا روپیہ یا وعدہ خلافی۔ سخت کلامی وتناقضات۔ بعض ایسے امو ر کا آپ کی تحریرات میں ہونا جس کو مخالفین خلافِ قدرت و عقل قرار دیتے ہیں ۔مثلاً بکرے کا دودھ دینا وغیر ہ ۔سو اس باب میں تمام ایسے اعتراضات کا جواب ہے ۔خصوصاًغلط حوالوں، جھوٹ اور تناقضات،جہاد، انگریز کی خوشامد کے الزامات یا توہین فاطمہؓ و حسینؓ ومریم ؑ یا دعویٰ فضیلت بر آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم وغیرہ الزامات کا جواب اسی باب میں ہے ۔

باب چہارم:۔ حضرت اقدس ؑ کی ذات پر اعتراضات کے جواب ۔اس باب میں ان اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے جن کا تعلق حضرت اقدس ؑ کی ذات یاجسم کے ساتھ ہے ۔مثلاً آپ کا نام ابن مریم نہ ہونا ۔جائے نزول، آپ پر کفر کا فتویٰ لگنا ۔آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کی قبر میں دفن نہ ہونا، بیمار ہونا،کسرِ صلیب، صاحب شریعت نہ ہونا،کسی کا شاگرد ہونا،حج نہ کرنا،الزام مراق، ملازمت، مخالفین کے لئے بد دعا کرنا،ادویہ کا استعمال۔ سو ان اعتراضات پر بحث اسی باب چہارم میں ہے اگر آپ اس تقسیم کو ذہن نشین کر لیں تو آپ کو عند الضرورت حسبِ خواہش مضمون تلاش کرنے میں بہت آسانی رہے گی ۔

خادمؔ


Ï ۱؂ خاکسار خادم کے والد حضرت ملک برکت علی اسی نشان کو دیکھ کر حضرت مسیح موعودؑ پر ایمان لائے۔ (خادم)
 
Top Bottom