ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر تیرھویں دلیل

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر تیرھویں دلیل

دنیا یا خود بخود ہے یا کسی نے بنائی ہے ۔اگر کہو کہ خود بخود ہے تو یہ بات درست نہیں کیونکہ عدم سے وجود میں آنا ایک فعل ہے اور کوئی فعل بغیر فاعل کے نہیں ہوتا اور فاعل کا وجود فعل سے پہلے موجود ہونا ضروری ہوتا ہے۔سو اگر عدم سے وجود میں آنے کا فاعل دنیا ہے تو اس کے یہ معنے ہوئے کہ دنیا اپنے خودبخود بننے سے پہلے موجود تھی جو بالبداہت باطل ہے۔رہی دوسری بات کہ کسی نے بنائی ہے تو یہی درست ہے اور اس بنانے والے کو ہم خدا کہتے ہیں۔
 
Top Bottom