صداقت مسیح موعود علیہ السلام

  1. mindroastermir

    اعتراض ۔ مسیح و مہدی مرزا غلام احمد علیہ السلام نے فرمایاکہ مجھے حیض ہوا ، حمل ہوا اور درد زہ ہوئی اور میں مریم سے عیسیٰ علیہ السلام بن گیا۔

    حیض ،حمل اور در د زِہ کی تشریح بخاری میں آنحضرت صلی اﷲ علیہ وآلہٖ وسلم کی حدیث ہے :۔ ’’مَامِنْ مَوْلُوْدٍ یُوْلَدُ اِلَّا وَالشَّیْطَانُ یَمَسُّہٗ حِیْنَ یُوْلَدُ فَیَسْتَھِلُّ صَارِخًا مِنْ مَّسِّ الشَّیْطَانِ اِیَّاٗہ اِلَّا مَرْیَمَ وَابْنَھَا (بخاری کتاب التفسیر باب و انی اعیذھا بک…… کتاب...
  2. mindroastermir

    اعتراض۔ مسیح و مہدی مرزا غلام احمد علیہ السلام نے کہا کہ زمین و آسمان کو بنایا ۔

    اعتراض۔ مسیح و مہدی مرزا غلام احمد علیہ السلام نے کہا کہ زمین و آسمان کو بنایا ۔ جواب نمبر۱:۔یہ بھی مندرجہ بالاکشف ہی کا حصہ ہے اور حضر ت مسیح موعود علیہ السلام نے اسی خواب کے ضمن میں لکھا ہے کہ میں نے خواب ہی میں زمین وآسمان بنایا اور اس کی تعبیر بھی حضور ؑ نے اپنی کتاب آئینہ کمالات اسلام کے...
  3. mindroastermir

    اعتراض۔ رایتنی فی المنام عین اللہ - میں نے اپنے ایک کشف میں دیکھا کہ میں خود خدا ہوں۔‘‘ (کتاب البریہ۔رحانی خزائن جلد۱۳ صفحہ۱۰۳)

    اعتراض۔ رایتنی فی المنام عین اللہ - میں نے اپنے ایک کشف میں دیکھا کہ میں خود خدا ہوں۔‘‘ (کتاب البریہ۔رحانی خزائن جلد۱۳ صفحہ۱۰۳) جواب :۔یہ خواب ہے اور خواب کوظاہر پر محمول کرنا ظلم ہے (حضر ت یوسفؑ کا خواب )اگر کہو کہ خواب میں بھی ایسا کام نبی نہیں کر سکتا جو بیداری میں ناجائز ہوتو اس کے لئے مسلم...
  4. mindroastermir

    اعتراض ۔ لو لاک لما خلقت الافلاک ۔ یہ رسول اللہ ﷺ کے بارے میں ہے ۔ لَوْلَاکَ لَمَا خَلَقْتُ الْاَفْلَاکَ

    جواب :۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس الہام کی تشریح فرماتے ہیں :۔ ۱۔’’ہر ایک عظیم الشان مصلح کے وقت میں روحانی طور پر نیا آسمان اور نئی زمین بنائی جاتی ہے یعنی ملائک کو اس کے مقاصد کی خدمت میں لگا یا جاتا ہے اور زمین پر مستعد طبیعتیں پیدا کی جاتی ہیں پس یہ اسی کی طرف اشارہ ہے۔‘‘ (حقیقۃ...
  5. mindroastermir

    اعتراض۔ کن فیکون ۔ یہ الہام تو خدائی کا دعویٰ ہے۔ کُنْ فَیَکُوْنُ

    یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا الہام تو ہے مگر اس کے پہلے ’’قُلْ‘‘ محذوف ہے۔ جس طرح سورۃ الفاتحہ کے پہلے ’’قُلْ‘‘ محذوف ہے۔ یعنی یہ خداتعالیٰ نے اپنے متعلق فرمایا ہے۔ یہ اعتراض تو ایسا ہی ہے جیسے کوئی آریہ کہہ دے کہ دیکھو محمد (صلی اﷲ علیہ وسلم) تو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ خدا بھی میری عبادت کرتا...
  6. mindroastermir

    اعتراض ۔ اعمل ماشئت فانی قد غفرت لک ۔ یعنی جو مرضی کرتا رہ تیرے سارے گناہ معاف ہو گئے ہیں۔

    جواب:۔ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:۔ لَعَلَّّ اللّٰہَ اِطَّلَعَ عَلٰی ٰاَھْلِ بَدْرٍ فَقَالَ اِعْمَلُوْا مَاشِئْتُمْ فَقَدْ وَجَبَتْ لَکُمُ الْجَنَّۃُ اَوْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَکُمْ (بخاری کتا ب المغازی باب فَضْلِ مَنْ شَھِدَ بَدْرًا۔ومسلم کتاب الفضائل باب فضائل اہل بدر ومشکوٰۃ مجتبائی...
  7. mindroastermir

    اعتراض ۔ انت اسمی الاعلیٰ ۔ یعنی تو میرا سب سے بڑا نام یعنی خدا ہے ۔ یہ اللہ کی توہین ہے ۔ ۔اَنْتَ اِسْمِیَ الْاَعْلٰی

    جواب۱ :۔ ترجمہ غلط ہے ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود اس کا ترجمہ کر دیا ہے۔ ’’ تو میرے اسم اعلیٰ کا مظہر ہے یعنی ہمیشہ تجھ کو غلبہ ہوگا۔‘‘(تریاق القلوب ۔روحانی خزائن جلد۱۵ صفحہ ۳۱۵) ۲۔گویا اس الہام میں قرآن مجید کی اس آیت کی طرف اشارہ کیا ہے۔ خدا نے لکھ چھوڑا ہے کہ اﷲ اورا س کے رسول ہی...
  8. mindroastermir

    اعتراض۔ اسمع ولدی ۔ اے میرے بیٹے سن! (البشریٰ جلد ۱صفحہ۴۹) اس میں اللہ کی توہین ہے اور توحید کے خلاف ہے ۔

    جواب۔ الف۔یہ بالکل غلط ہے کہ حضرت اقدس علیہ السلام کا کوئی الہام اِسْمَعْ وَلَدِیْ ہے۔ حضرتؑ کی کسی کتاب سے دکھاؤاور انعام لو۔ ب۔حضرت اقدس علیہ السلام کا الہام تو اَسْمَعُ وَاَرٰی ہے کہ میں اﷲ سنتا بھی ہوں اور دیکھتا بھی ہوں (مکتوبات احمدیہ جلد ۱ صفحہ۲۳۔ نیز انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد۱۱...
  9. mindroastermir

    اعتراض ۔ ربنا عاج ۔ اس الہام میں اللہ تعا لیٰ کی توہین ہے ۔ رَبُّنَا عَاجٌّ

    جواب:۔ یہ لفظ ’’عاج‘‘ (ہاتھی دانت)نہیں بلکہ ’’عاجّ‘‘ بہ تشدید ج ہے جس کا ترجمہ ’’پکارنے والا۔ آواز دینے والا‘‘ ہے۔ یہ لفظ عجسے مشتق ہے۔ دیکھئے لغت میں ’’عَجَّ۔ عَجًّا وَعَجِیْجًا ‘‘ آواز کرد۔ بانگ کرد۔ وَمِنْہُ الْحَدِیْثُ اَفْضَلُ الْحَجِّ اَلْعَجُّ وَالثَّجُّ یعنی برداشتن آواز بہ تلبیہ...
  10. mindroastermir

    اعتراض ۔ انت من ماءنا و ھم من فشل ۔ یہ اللہ تعالیٰ کی توہین ہے ۔ اَنْتَ مِنْ مَّآءِ نَا وَھُمْ مِّنْ فَشَلٍ

    جواب۱:۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کایہ مفہوم بتایا ہے :۔ ’’ اس جگہ پانی سے مراد ایمان کا پانی، استقامت کا پانی، تقویٰ کا پانی، وفا کا پانی، صدق کا پانی، حُبّ اللّٰہ کا پانی ہے جو خدا سے ملتا ہے اور فشل بزدلی کو کہتے ہیں جو شیطان سے آتی ہے۔‘‘ (انجام آتھم۔ روحانی خزائن جلد۱۱ صفحہ ۵۶...
  11. mindroastermir

    اعتراض۔ انت منی بمنزلۃ توحیدی و تفریدی ۔ یہ اللہ تعالیٰ کی توہین ہے ۔ ۳۔اَنْتَ مِنِّیْ بِمَنْزِلَۃِ تَوْحِیْدِیْ وَتَفْرِیْدِیْ۔

    جواب (۱)’’توحید‘‘ اور ’’تفرید‘‘ مصدر ہیں۔ جن کا ترجمہ ہوگا ’’واحد جاننا‘‘ اور ’’یکتا جاننا‘‘۔ پس الہام کا مطلب یہ ہے کہ تُو خدا کو واحد اور یکتا جاننے کے مقام پر ہے۔ یعنی اپنے زمانہ میں سب سے بڑا موحد ہے۔ فلااعتراض؟ (۲)حضرت مرزا صاحب نے اس کے معنی یہ بیان کئے ہیں :۔ ’’ تو مجھ سے ایسا قرب رکھتا...
  12. mindroastermir

    اعتراض۔ انت منی بمنزلۃ ولدی ۔ تم مجھے سے بیٹوں کی مانند ہو ۔ توحید کا انکار اور اللہ کی توہین ہے۔ ۔اَنْتَ مِنِّیْ بِمَنْزِلَۃِ اَوْلَادِیْ

    ۲۔ الف۔اَنْتَ مِنِّیْ بِمَنْزِلَۃِ اَوْلَادِیْ ب۔اَنْتَ مِنِّیْ بِمَنْزِلَۃِ وَلَدِیْ اعتراض۔ انت منی بمنزلۃ ولدی ۔ تم مجھے سے بیٹوں کی مانند ہو ۔ توحید کا انکار اور اللہ کی توہین ہے۔ جواب:۔۱۔حضرت مرزا صاحبؑ فرماتے ہیں :۔ ’’خدا تعالیٰ بیٹوں سے پاک ہے ‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن...
  13. mindroastermir

    اعتراض ۔ انت منی و انا منک الہام اللہ کی توہین ہے ۔ ۱۔اَنْتَ مِنِّیْ وَاَنَا مِنْکَ۔

    غیر احمدی علماء کے اعتراضات کے جوابات (الہامات پر اعتراضات ) ۱۔اَنْتَ مِنِّیْ وَاَنَا مِنْکَ۔ اعتراض ۔ انت منی و انا منک الہام اللہ کی توہین ہے ۔ جواب:۔الف۔حضرت مسیح موعودؑنے اس کو ’’استعارہ‘‘ قرار دیا ہے ۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ۸۹حاشیہ) ’’تَفْسِیْرُ الْقَوْلِ بِمَا لَا...
  14. mindroastermir

    اعتراض۔ مرزا صاحب نے پیشگوئی کی تھی کہ ایک اور بیٹا مبار ک احمد کے بعد پیدا ہوگا۔ مگر وہ پیدا نہ ہوا۔

    ۱۰۔نَافِلَۃً لَّکَ اعتراض۔ مرزا صاحب نے پیشگوئی کی تھی کہ ایک اور بیٹا مبار ک احمد کے بعد پیدا ہوگا۔ مگر وہ پیدا نہ ہوا۔ الجواب:۔حضرت اقدس ؑ نے خود اس الہا م کی تشریح فرمادی ہے:۔’’چند روز ہوئے الہام ہوا تھا ’’اِنَّا نُبَشِّرُکَ بِغُلَامٍ نَافِلَۃً لَّکَ‘‘ ممکن ہے کہ اس کی یہ تعبیر ہو...
  15. mindroastermir

    اعتراض۔ مرزا صاحب نے لکھا تھا کہ محمد حسین بٹالوی ذلیل ہوگا۔ یہ پیشگوئی پوری نہ ہوئی۔

    ۹۔محمد حسین کی ذلت اعتراض۔ مرزا صاحب نے لکھا تھا کہ محمد حسین بٹالوی ذلیل ہوگا۔ یہ پیشگوئی پوری نہ ہوئی۔ الجواب:۔محمد حسین پر کئی ذلتیں آئیں۔ تفصیل کے لیے دیکھو کتاب ’’بطالوی کا انجام‘‘ مصنفہ جناب میر قاسم علی صاحب۔ اجمالاً یہاں کچھ لکھا جاتا ہے۔ ۱۔محمد حسین نے حضرت اقدس علیہ...
  16. mindroastermir

    اعتراض۔ عبد اللہ آتھم کے بارے میں موت کی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔

    یہ ثابت کرنے کے لیے کہ حقیقی اور سچا مذہب خدا کے نزدیک اسلام ہی ہے او ریہ کہ موجودہ عیسائیت کسی صورت میں بھی اس مذہب کی قائمقام نہیں ہوسکتی جو حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے پاک ہاتھوں سے قائم ہوا تھا۔ خدا تعالیٰ نے آپ کو عیسائیت پر کھلا کھلا غلبہ عطا کیا۔ عیسائیوں نے اپنے نمائندہ ڈپٹی عبداﷲ...
  17. mindroastermir

    اعتراض۔ حضرت مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ محمد حسین بٹالوی ایمان لائے گا مگر وہ ایمان نہ لایا؟

    (اعجاز احمدی۔روحانی خزائن جلد۱۹) الجواب نمبر ۱:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے محمد حسین بٹالوی کو فرعون قرار دیا ہے۔ دیکھو براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ ۶۴،۶۵،۶۶ پھر فرماتے ہیں:۔’’فرعون سے مراد محمد حسین ہے۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک کشف ظاہر کر رہا ہے کہ وہ بالآخر ایمان لائے گا۔ مگر مجھے معلوم...
  18. mindroastermir

    اعتراض:مرزا صاحب نے کہا تھا کہ قادیان میں طاعون ہرگز نہیں آئے گی۔یہ پیشگوئی غلط نکلی۔

    الجواب:۔یہ بالکل جھوٹ ہے کہ حضرت اقدس ؑ نے قادیان میں طاعون کا آنا ممنوع قرار دیا ہے۔ بلکہ حضرت اقدس علیہ السلام نے تو فرمایا ہے کہ قادیان میں طاعون آئے گی توسہی مگر طاعون جارف یعنی جھاڑو دینے والی طاعون نہیں آئے گی۔ چنانچہ حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام دافع البلاء میں فرماتے ہیں:۔ ۱۔’’ہم دعوے...
  19. mindroastermir

    اعتراض:حضرت مرزا صاحب نے فرمایا تھا کہ میاں منظور صاحب کے گھر بیٹا ہوگا جس کا نام بشیر الدولہ اورعالم کباب وغیرہ ہوگا۔ تذکرہ ایڈیشن سوم صفحہ۵۹۸

    ۵۔منظور محمد صاحب کے ہاں بیٹا اعتراض:حضرت مرزا صاحب نے فرمایا تھا کہ میاں منظور صاحب کے گھر بیٹا ہوگا جس کا نام بشیر الدولہ اورعالم کباب وغیرہ ہوگا۔ (تذکرہ ایڈیشن سوم صفحہ۵۹۸ و صفحہ ۶۲۶) جواب: حضرت اقدس ؑ کے اصل الفاظ درج کئے جاتے ہیں:۔ ’’۱۹فروری ۱۹۰۶ء کو رؤیا دیکھا کہ منظور...
  20. mindroastermir

    اعتراض۔ مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے مولوی ثناء اللہ امرتسری کی موت کی پیشگوئی کی اور جھوٹے کے لیے بددعاکی لیکن پہلے خود ہی فوت ہو گئے ؟

    ۳۔مولوی ثناء اﷲ کے ساتھ آخری فیصلہ اعتراض۔ مسیح و مہدی مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے مولوی ثناء اللہ امرتسری کی موت کی پیشگوئی کی اور جھوٹے کے لیے بددعاکی لیکن پہلے خود ہی فوت ہو گئے سوال:۔ مرزا صاحب نے مولوی ثناء اﷲ کی موت کی پیشگوئی کی؟ جواب:۔ یہ افتراء ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ...
Top Bottom