51 چھٹی آیت ۔ یا ایها الرسل کلوا من الطیبات واعملوا صالحا انی بما تعملون علیم ۔ المومنون ۔ آیت

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
51 چھٹی آیت ۔ یا ایها الرسل کلوا من الطیبات واعملوا صالحا انی بما تعملون علیم ۔ المومنون ۔ آیت

يَا أَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ

چھٹی آیت:۔

(المؤمنون:۵۲)اے رسولو! پاک کھانے کھاؤ اور نیک کام کرو۔ یہ جملہ ندائیہ ہے جو حال اور مستقبل پر دلالت کرتا ہے اور لفظ رُسُلْ بصیغہ جمع کم ازکم ایک سے زیادہ رسولوں کو چاہتا ہے۔ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلمتو اکیلے رسول تھے۔ آپ کے زمانہ میں کوئی بھی اور رسول نہ تھا۔ لہٰذا ماننا پڑے گا کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے بعد رسول آئیں گے۔ ورنہ کیا خدا تعالیٰ وفات یافتہ رسولوں کو یہ حکم دے رہا ہے کہ اٹھو! اور پاک کھانے کھاؤ اور نیک کام کرو۔

اس امرکا ثبوت کے یہ خطاب آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم سے پہلے رسولوں کو نہیں ہے:۔

عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِنَّ اللّٰہَ طَیِّبٌ لَا یَقْبَلُ اِلَّا طَیِّبًا وَ اِنَّ اللّٰہَ اَمَرَالْمُؤْمِنِیْنَ بِمَا اَمَرَ بِہٖ الْمُرْسَلِیْنَ فَقَالَ (المؤمنون:۵۲ )وَ قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی(البقرۃ:۱۷۳)

(مسلم کتاب الزکوٰۃ باب قبول الصدقۃ عن الکسب الطیب بحوالہ محمدیہ پاکٹ بک صفحہ ۴۸۶ایڈیشن۱۹۸۹ء)

یعنی ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا۔ کہ اﷲ پاک ہے اور سوائے پاکیزگی کے کچھ قبول نہیں کرتا اور اﷲ تعالیٰ نے مومنوں کو بھی حکم دیا ہے جو اس نے نبیوں کو دیا ہے۔ کہ اے رسولو ! پاک چیزیں کھاؤ اور مناسب حال اعمال بجا لاؤ۔ ایسا ہی اﷲ تعالیٰ نے (مسلمانوں کو) فرمایا کہ اے ایمان والو اس پاک رزق سے کھاؤ جو ہم نے تم کو دیا ہے۔

یہ حدیث صاف بتا رہی ہے کہ جس طرح (البقرۃ:۱۷۳ ) والا حکم آنحضرت رصلی اﷲ علیہ وسلم سے پہلے فوت ہو چکنے والے مومنوں کو نہیں بلکہ موجودہ یا بعد میں ہونے والے مومنوں کو دیا گیا ہے۔ اسی طرح کا خطاب بھی گزشتہ انبیاء کو نہیں بلکہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے زمانہ یا آپ کے بعد آنے والے رسولوں سے ہے۔ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے زمانہ میں تو کوئی اور رسول تھا نہیں۔ لہٰذا ثابت ہوا کے بعد پیدا ہونے والے ایسے رسولوں سے خطاب ہے جو قرآن کی شریعت کے تابع ہوں گے۔

غیر احمدی:۔ آیت میں ذکر پہلی امتوں کا ہے جنہوں نے دین کو ٹکڑے ٹکڑ ے کر دیا تھا۔ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم سے یہ خطاب نہیں ہے۔ بلکہ پہلے انبیاء سے ہے۔

جواب:۔ جی نہیں! یہ خطاب آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم سے پہلے انبیاء کو ہرگز نہیں ہے۔ جیسا کہ اوپر درج شدہ حدیث سے ثابت کیا گیا ہے۔ اب تفسیر بھی دیکھ لو۔ لکھا ہے:۔

۱۔ اما م ثعلبی رحمۃ اﷲ علیہ کہتے ہیں:۔ کہ رُسُلُ اللّٰہ سے حضرت رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم مرا دہیں جیسے کہ میں لفظ جمع کے ساتھ انہی کی طرف خطاب ہے۔ اور یہ تعظیم کی راہ سے ہے۔ شرح معار ف میں لکھا ہے کہ جب تک حق تعالیٰ نے سب انبیاء علیہم السلام کے خصائل اور شمائل حضرت سیدالانبیائمیں جمع نہیں کئے۔حضرت کو آیت سے خطاب نہیں فرما یا۔

(تفسیر حسینی قادری جلد ۱ صفحہ ۲۸۵ زیر آیت مِثْلَ مَا اُوْتِیَ رُسُلُ اللّٰہِ انعام ع ۱۵ نیز دیکھو جلد ۲ صفحہ ۵۷و صفحہ ۹۹ )

۲۔ تفسیر اتقان مصنفہ امام سیوطی رحمۃ اﷲ علیہ میں ہے:۔

’’خِطَابُ الْوَاحِدِ بِلَفْظِ الْجَمْعِ نَحْوَ یَااَیُّھَا الرُّسُلُ کُلُوْا مِنَ الطَّیِّبَاتِ……فَھُوَ خِطَابٌ لَہٗ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَحْدَہٗ اِذْ لَا نَبِیَّ مَعَہٗ وَلاَ بَعْدَہٗ۔‘‘(تفسیر اتقان جلد ۶ صفحہ ۳۴ مصری زیرآیت المومنون:۵۲)

یعنی اس آیت میں کا خطاب صرف آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم ہی کو ہے۔ کیونکہ بخیال مصنف آنحضرتؐ کے زمانہ یا ما بعد کوئی نبی نہیں۔

۳۔ امام راغب رحمۃ اﷲ علیہ لکھتے ہیں:۔

’’وَ قَوْلُہٗ یَا اَیُّھَا الرَّسُلُ کُلُوْا مِنَ الطَّیِّبٰتِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًا قِیْلَ عُنِیَ بِہِ الرَّسُوْلُ وَ صَفْوَۃُ اَصْحَابِہٖ فَسَمَّاھُمْ رُسُلًا لِضَمِّھِمْ اِلَیْہِ۔‘‘ (مفرداتِ راغب صفحہ ۱۹۴ حرف الراء مع السین زیر الفظ رُسُل )یعنی اس آیت میں خطاب آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم اور آپ کے چیدہ اصحاب سے کیا گیا ہے اور ان کوبھی آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھ وابستگی کے باعث ’’رسول‘‘ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔

پس یہ ثابت ہے کہ یہ خطاب انبیاء سابقہ کو نہیں۔ باقی رہا یہ کہنا کہ لفظ رُسُل جو جمع کا صیغہ ہے وہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم واحد کے لئے آیا ہے تو یہ محض خوش فہمی اور ایک کو سوا لاکھ کے کہنے کے مترادف ہے۔ اور یہ ایساہی ہے جیسے شیعہ لو گ کہتے ہیں کہ قرآ ن مجید میں وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا سے مراد حضرت علی ؓ ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ چونکہ قرآن مجید قیامت تک کے لئے شریعت ہے اس لئے اس میں تمام ایسے احکام بیان فرمادیئے گئے جن پر قیامت تک عمل کیا جانا ضروری تھا۔ چنانچہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے بعد جو انبیاء آنے والے تھے ان کے لئے بھی مکمل ہدایات قرآن مجید میں نازل فرما دی گئیں۔ ان ہدایات میں سے ایک ہدایت پر مشتمل یہ آیت بھی ہے۔
 
Top Bottom