ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر بارہویں دلیل

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
ہستی باری تعالیٰ یعنی اللہ کے وجود پر بارہویں دلیل


نظامِ عالم میں ترتیب ہے۔مثلاً سورج روشنی دیتا ہے۔کھیتیاں پکاتا ہے۔ وغیرہ۔چاند رات کی مشعل ہے۔پانی پیاس بجھاتا ہے۔غرض دنیا میں بہت سی چیزیں انسان کو فائدہ پہنچاتی ہیں۔اب ان کے متعلق تین ہی صورتیں عقل میں آسکتی ہیں

  1. یا تو کہا جائے کہ یہ سب اتفاقی ہیں لیکن یہ بات غلط ہے کیونکہ اتفاقی وہ ہوتی ہے جو کبھی ہو کبھی نہ ہو۔
  2. دوسری صورت یہ ہے کہ وہ سب اپنی مرضی سے ایسا کرتے ہیں ۔تو اس صورت میں بجائے ایک خدا کے کئی خدا تسلیم کرنے پڑیں گے ۔
  3. تیسری صورت یہ ہے کہ ہم کہیں ۔نہ یہ سب اتفاقی ہیں نہ اپنی مرضی سے کام کرتے ہیں بلکہ سب کے سب ایک حکمران کے قبضۂ قدرت کے ماتحت کام کرتے ہیں۔

غرض تینوں صورتوں سے دہریوں کا مذہب باطل ہے۔
 
Top Bottom