کیا ڈاکٹر سرجن عبد الحکیم پٹیالوی مرتد کی پیشگوئی کے مطابق مسیح و مہدی مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوٰۃ والسلام کی وفات ہوئی ؟

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
کیا ڈاکٹر سرجن عبد الحکیم پٹیالوی مرتد کی پیشگوئی کے مطابق مسیح و مہدی مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوٰۃ والسلام کی وفات ہوئی ؟

اپنی وفات کے متعلق حضرت مسیح موعود ؑ کے الہامات
جواب :۔
۱۔ دسمبر ۱۹۰۵ء میں اپنی وفات سے اڑھائی سال قبل حضرت اقدسؑ نے ’’الوصیت‘‘ شائع فرمائی اس کے صفحہ ۲ پر یہ الہامات درج ہیں۔ روحانی خزائن جلد 20 ص 301
’’قَرُبَ اَجْلُکَ الْمُقَدَّرُ‘ ‘ تیری وفات کا وقت مقررہ آگیا ہے ’’قَلَّ مِیْعَادُ رَبِّکَ‘‘ (تیرے رب کی طرف سے بہت کم وقت باقی رہ گیا ہے۔) ’’بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔‘‘
RUHANI_KHAZAIN_VOL_20_0300.png

۲۔ ریویو دسمبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۴۸۰ میں ہے۔ رؤیا (خواب) ایک کوری ٹنڈ میں کچھ پانی مجھے دیا گیا ہے پانی صرف دو تین گھونٹ باقی اس میں رہ گیا ہے، لیکن بہت مصفّٰی اور مقطر پانی ہے۔ اس کے ساتھ الہام تھا ’’آب زندگی ‘‘
اس میں ’’دو تین گھونٹ‘‘ زندگی کا پانی اس میں باقی رہنا مذکور ہے اور اس کے پورے اڑھائی سال بعد حضورؑ فوت ہوئے۔ گویا کل میعاد تین سال بتائی گئی۔ جس کو بعد میں عبدالحکیم نے چرا کر اپنے نام سے شائع کیا۔ جیسا کہ آگے آئے گا۔
reviewreligionsurdu_190512_0037.png

۳۔ ۲۰؍ فروری ۱۹۰۷ ’’لاہور سے ایک افسوسناک خبر آئی‘‘ اور انتقال ذہن لاہور کی طرف ہوا ہے (ماہ مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ ۲ الہامات حضرت مسیح موعود ؑ) ’’ان کی لاش کفن میں لپیٹ کر لائے ہیں‘‘۔ (بدر جلد ۶ نمبر ۱۱۔ ۱۴؍ مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ ۳ و الحکم جلد ۱۱ نمبر ۹۔ ۱۷؍ مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ ۱)۔ (ریویو آف ریلیجنز جلد ۶ نمبر ۳)
badar-jild-6-number-11-14-march-1907.png

۴۔ ۲؍ دسمبر ۱۹۰۷ء:۔ بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید، ’’۲۷ کو ایک واقعہ‘‘ (ہمارے متعلق) اَللّٰہُ خَیْرٌ وَّاَبْقٰی‘‘ (یعنی اﷲ ہی سب سے بہتر اور باقی رہنے والا ہے۔)
حضور ؑ کی وفات کی یہ ’’افسوسناک خبر‘‘ لاہور کی طرف سے آئی اور حضور ؑ ۲۷؍ مئی ۱۹۰۸ء کو کفن میں لپیٹ کر قادیان لائے گئے۔
۵۔ ۷؍مارچ ۱۹۰۸ء ’’ماتم کدہ‘‘ اس کے بعد غنودگی میں دیکھا کہ ’’ایک جنازہ آتا ہے۔ ‘‘
عبد الحکیم مرتد کی پیشگوئی:۔
حضرت مسیح موعودؑ نے جب ’’الوصیت‘‘ شائع فرما دی اور اپنا وہ رویا بھی شائع فرما دیا جس میں حضورؑ کی عمر ’’دو تین سال‘‘ بتائی گئی تھی تو اس کے پورے سات مہینے بعد عبد الحکیم مرتد نے ۱۲؍ جولائی ۱۹۰۶ء کو لکھا:۔
سہ سالہ پیشگوئی:۔
’’مرزا مسرف، کذاب اور عیار ہے۔ صادق کے سامنے شریر فنا ہو جائے گا اور اس کی میعاد تین سال بتائی گئی ہے۔‘‘
(الذکر الحکیم نمبر 6 صفحہ ۵۰ و اعلان الحق اتمام الحجہ و تکملہ صفحہ ۴۳ طبع ثانی مطبع ہلالی سٹیم پریس ساڈھورہ ریاست پٹیالہ)
zikre-haqeem-3-saala-meaad.png

حضرت مسیح موعود ؑکا جواب
اس کے جواب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۶؍ اگست ۱۹۰۶ء کو اشتہار مشمولہ حقیقۃالوحی صفحہ ۴۰۹ صفحہ ۴۱۱ ’’خدا سچے کا حامی ہو۔‘‘ (حقیقۃ الوحی صفحہ ۴۰۹ روحانی خزائن جلد ۲۲) شائع فرمایا، اور اس میں خدا کا یہ الہام درج کیا۔ خدا کے مقبولوں میں قبولیت کے نمونے اور علامتیں ہوتی ہیں۔‘‘ اور وہ سلامتی کے شہزادے کہلاتے ہیں۔‘‘ ان پر کوئی غالب نہیں آ سکتا۔‘‘ فرشتوں کی کھینچی ہوئی تلوار تیرے آگے ہے۔ پر تو نے وقت کو نہ پہچانا۔ نہ دیکھا نہ جانا۔‘‘ رَبِّ فَرِّقْ بَیْنَ صَادِقٍ وَ کَاذِبٍ۔ اَنْتَ تَرٰی کُلَّ مُصْلِحٍ وَ صَادِقٍ (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲صفحہ ۴۱۱) (یعنی اے رب سچے اور جھوٹے میں فرق کر کے دکھلا دے۔ اور تو ہر مصلح اور سچے کو جانتا ہے)

RUHANI_KHAZAIN_VOL_22_0410.png


پہلی پیشگوئی منسوخ اور ۱۴ ماہیہ نئی پیشگوئی:
عبد الحکیم مرتد ’’شجرۂ خبیثہ‘‘ تھا جو مَا لَھَا مِنْ قَرَارٍ کے مطابق اپنی بات پر قائم نہ رہا اور اپنی سہ سالہ پیشگوئی کو بدیں الفاظ منسوخ کرتے ہوئے لکھا:۔ ’’اﷲ تعالیٰ نے اس کی شوخیوں اور نافرمانیوں کی سزا میں سہ سالہ میعاد میں سے جو ۱۱؍ جولائی ۱۹۰۹ء کو پوری ہونی تھی دس مہینے اور گیارہ دن کم کر دیئے اور مجھے یکم جولائی ۱۹۰۷ء کو الہاماً فرمایا ’’مرزا آج سے چودہ ماہ تک بہ سزائے موت ہاویہ میں گرایا جائے گا۔‘‘ (رسالہ اعلان الحق اتمام الحجۃ و تکملہ صفحہ ۶طبع ثانی مطبع ہلالی سٹیم پریس ساڈھورہ ریاست پٹیالہ مؤلّفہ عبد الحکیم مرتد)

AbdulHakeem.jpg


اخبار اہلحدیث سے مزید ثبوت

tak nahi ko - akhbar ehle hadith 1908_Page_1.jpg

tak nahi ko - akhbar ehle hadith 1908_Page_2.jpg

tak nahi ko - akhbar ehle hadith 1908_Page_3.jpg


tak ya ko - akhbar ehle hadith 1908_Page_1.jpg


tak ya ko - akhbar ehle hadith 1908_Page_2.jpg


tak ya ko uzer e gunah - akhbar ehle hadith 1908_Page_1.jpg

tak ya ko uzer e gunah - akhbar ehle hadith 1908_Page_2.jpg


بعض لوگ عبد الحکیم پٹیالوی کے جماعت سے اخراج پر اعتراض کرتے ہیں ان کے لیے ایک اہم حوالہ پیش کیا جاتا ہے تا کہ پتہ چلے کہ اس کے کس بنیاد پر جماعت سے نکالا گیا اور خد فیصلہ کریں کہ ایسا عقیدہ رکھنے والا بھی مسلمان ہے ؟

muhammad-pbuh-ki-ataat-k-bagair-nijat-mumkin-he-01-june-1906-akhbar-ahle-hadees.png


Dr. Abdul Hakim denying that belief in Muhammad (SAW) is essential for salvation (Al Zikr al H...png

Dr. Abdul Hakim denying that belief in Muhammad (SAW) is essential for salvation (Al Zikr al H...png


پوسٹ کے ساتھ ایک پی ڈی ایف کتاب بھی منسل کی گئی ہے جو لاہوری پیغامی فرقہ نے حکیم پٹیالوی کے متعلق لکھی ۔ اس سے بھی مفید معلومات حاصل ہو سکتی ہیں ۔
پوسٹ کے مواد میں نیر احمد بٹ آ ف جرمنی اور سیفی صاحب آف انڈیا نے بھی مدد کی ا ن کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ شکریہ
پوسٹ مفید ہو پسند آئے تو شیئر کریں شکریہ

مزید معلومات مندرجہ ذیل لنکس میں بھی مل سکتی ہے
احمدیہ پاکٹ بک ۔ حکیم پٹیالوی کا جواب
احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک ۔ حکیم پٹیالوی کا جواب
تفہمات ربانیہ ۔ حکیم پٹیالوی کی پیشگوئی
تحقیقات عارفانہ ۔ عبد الحکیم کی پیشگوئی
 

منسلکات

Last edited:
Top Bottom