غیر احمدی علماء کی تحریرات ۔ رد مسیحیت

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
غیر احمدی علماء کی تحریرات

۱۔
جناب مولوی رحمت اﷲ صاحب مہاجر مکی اپنی کتاب ازالۃ الاوہام صفحہ ۳۷۰ میں فرماتے ہیں:۔

’’ہمراہ جناب مسیح بسیار زناں ہمراہ مے گشنتدومال خودمے خوار نیدندوزنان فاحشہ پایہاآنجناب رامے بوسید ندو آنجناب مرتاو مریم را دوست مے داشت و خود شراب برائے نوشیدن دیگر کساں عطا مے فرمود ند۔‘‘

۲۔مولوی محمد قاسم صاحب نانوتوی بانی ٔ دیو بند لکھتے ہیں :۔

’’یہ نصاریٰ جو دعویٰ محبت حضرت عیسیٰ سے کرتے ہیں تو حقیقت میں ان سے محبت نہیں کرتے کیونکہ دارو مدار ان کی محبت کا خدا کے بیٹے ہونے پر ہے۔سو یہ بات حضرت عیسیٰ میں تو معدوم، البتہ ان کے خیال میں تھی۔اپنی خیالی تصویر کو پوجتے ہیں اور اس سے محبت رکھتے ہیں۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو خداوند کریم نے ان کی واسطہ داری سے برطرف رکھا ہے۔‘‘

(ہدایۃ الشیعہ صفحہ ۳۳۵،۳۳۶ از مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی۔ ادارۃ تالیفات اشرفیہ ملتان)

۳۔
جناب مولوی آل حسن صاحب فرماتے ہیں :۔

’’حضرت عیسیٰ کا معجزہ احیاء موتی کا بعض بھان متی کرتے پھرتے ہیں کہ ایک آدمی کا سر کاٹ ڈالا بعد اس کے سب کے سامنے دھڑ سے ملا کر کہا اٹھ کھڑا ہو۔وہ اٹھ کھڑا ہوا۔‘‘

(استفسار صفحہ۳۳۶ از مولوی رحمت اﷲ مہاجر مکی برحاشیہ ازالۃ الاوہام)

۴۔
’’اشعیا اور ارمیاہ اور عیسیٰ علیہ السلام کی بہت سی غیب گوئیاں قوائد رمل و نجوم سے بخوبی نکل سکتی ہیں۔بلکہ اس سے بہتر۔‘‘ ( استفسار صفحہ۳۳۶ مصنفہ مولوی رحمت اﷲ مہاجر مکی برحاشیہ ازالۃ الاوہام)

۵۔
’’حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے یہودیوں کو حد سے زیادہ جو گالیاں دیں۔تو ظلم کیا۔‘‘ (استفسارصفحہ ۴۱۹ مصنفہ مولوی رحمت اﷲ مہاجر مکی بر حاشیہ ازالۃ الاوھام)
 
Top Bottom