شریعت بابیہ نے شریعت محمدیّہ ﷺ کو منسوخ کردیا

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
شریعت بابیہ نے شریعت محمدیّہ ﷺ کو منسوخ کردیا

اہل بہاء کا عقیدہ ہے کہ قرآن مجید میں جو وعدہ قیامت کا دیا گیا ہے وہ وعدہ پورا ہو چکا ہے۔ان کے نزدیک قیامت صغریٰ سے مراد علی محمد باب کا زمانہ ہے جو ۱۲۶۶ء میں مارا گیا۔اور قیامت کبریٰ سے مراد بہاء اﷲ (مرزا حسین علی ایرانی) کا زمانہ ہے جو ۱۳۰۹ھ میں فوت ہوا۔چنانچہ بہائیوں کی مسلمہ کتاب بحرالعرفان کے صفحہ ۲۲ میں لکھا ہے۔’’قیامت صغریٰ ظہور حضرت اعلیٰ روح ماسوای فداہ بودہ کہ در سنِّ ستّین ظاہر شدہ و قیامت ِ کبریٰ ایں ایام است کہ دریں قیامت جمال قدم جل ذکر ما الاعظم ظاہر گردیدہ‘‘ ۔ اسی طرح کتاب نقطہ الکاف صفحہ ۲۹میں جو بابیوں اور بہائیوں کی معتبر کتاب ہے۔ لکھا ہے کہ ’’مراد از قیامت قیام و ظہور اُوست ۔‘‘کہ قیامت سے علی محمد باب کا ظاہر ہونا مراد ہے۔تو اب یہ ثابت ہو گیا کہ قرآن کریم کی مقرر کردہ قیامت باب اور بہا ء اﷲ کی آمد پر آگئی تو اب جہاں کہیں بھی قیامت کا لفظ قرآن میں ہے اس سے باب اور بہاء اﷲ مراد ہے۔اس سے آگے نیا دور ہوگا۔

اب وہ حوالے پیش کئے جاتے ہیں کہ جن سے باب اور بہاء اﷲ کے آنے سے شریعت محمدؐیہ منسوخ ہوگئی۔

۱۔بحر العرفان صفحہ ۱۱۵:۔’’حَلَالُ مُحَمَّدٍ حَلَالٌ اِلیٰ یَوْمِ الْقِیٰمَۃِوَحَرَامُُ مُحَمَّدٍ حَرَامٌاِلیٰ یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ۔‘‘ یعنی آنحضرتؐ کے حرام حلال کئے ہوئے قیامت یعنی آمد باب اور بہاء اﷲ تک حرام حلال تھے۔اب نیا دور ہے۔

۲۔بحر العرفان صفحہ ۱۱۷:۔’’میگویند قائم کہ ظاہر مے شود ۔بشریعت مقدسہ نبوی رفتار مے فرمایند و احکام را تغیر و تبدّل نمے دہد و برہم نمے زند پس ظاہر مے شود از برائے چہ و شغلش چیست۔‘‘یعنی شیعہ جو کہتے ہیں کہ جب قائم آل محمد ظاہر ہوگا تو آنحضرت صلعم کی مقدس شریعت کا پیرو ہوگا اور احکام شریعت میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا تو ہم اہل بہاء کہتے ہیں کہ اگر قائم نے آکر شریعت میں کوئی تبدیلی نہیں کرنی تھی تو اس کا آنا کس لئے اور اس کے آنے سے کیا مطلب؟

مدعا یہ کہ قائم آل محمد (علی محمد باب) کے آنے کی تو غرض ہی یہ ہے کہ وہ شریعت اسلامی کو منسوخ کر کے ایک نئی شریعت کو قائم کرے۔

۳۔بحر العرفان صفحہ ۱۱۸:۔’’البتہ شکے نیست کہ بدیں و آئین جدید ظاہر مے شود۔‘‘کہ اس میں ذرا شک نہیں کہ قائم آل محمد نیا دین اور نیا طریقہ لے کر آئے گا۔

۴۔بحر العرفان صفحہ ۱۲۶:۔’’اینکہ جمع ادیان را یکے مے فرمائید یعنی نسخ مے فرمائید شریعت قبل را۔‘‘ یعنی وہ قائم آل محمد تمام دینوں کو ایک یعنی پہلی شریعت (شریعت محمدؐیّہ) کو منسوخ کردے گا۔

۵۔بحرالعرفان صفحہ ۱۴۶میں لکھا ہے کہ نماز کا حکم جو قرآن میں ہے وہ ۱۲۶۱ھ تک ہے۔اس کے بعد اسلامی نماز کا حکم منسوخ ہو گا اور اس وقت نئی شریعت اور نئے احکام جاری ہوں گے۔

۶۔اسی طرح بحرالعرفان صفحہ ۱۳۵و کتاب الفرائد صفحہ ۲۸۲و صفحہ ۳۰۲ از شیخ عبدالسلام علی اصل الایقان و نقطہ الکاف صفحہ ۱۵۰ سے ظاہر ہے کہ شریعت اسلامی منسوخ اور نئی شریعت بابیہ قابل عمل ہے۔
 
Top Bottom