بابی یا بہائی مذہب ۔ تعارف

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
بابی یا بہائی مذہب تعارف

یہ فتنہ اگرچہ پرانا ہے مگر چونکہ کبھی مقابل پر نہیں آیا اس لئے دبا رہا اور اس کی تردید و تنقید کی بھی چنداں ضرورت پیش نہ آئی مگر چند سالوں سے دو تین شخصوں کے بابی ہو جانے کے باعث اس کا چرچا ہوا ہے اور چونکہ بابیوں کا وطیرہ ہے کہ ظاہر کچھ اور باطن کچھ۔بظاہر بھیڑ اور صلح کل بنتے ہیں ، لیکن باطن میں بھیڑئیے اور نسل ِ انسانی اور حق کے دشمن قاتل ہیں ۔اور بالخصوص اسلام اور با نی ٔاسلام کے دشمن ہیں اور بظاہر اپنے تئیں مسلمان بتاتے ہیں اس لئے ان کے کذب اور ملمع سازی کی پردہ دری کرنے کے لئے ان کی کتب سے ان کے مذہب کی حقیقت بیان کی گئی ہے تاکہ لوگ ان کے دھوکہ میں نہ آویں۔

ان میں ایک بڑا مرض یہ بھی ہے کہ اپنی کتب کی اشاعت عام نہیں کرتے جس طرح قرآن کریم بو جہ ایک کامل اور سچی شریعت ہو نے کے دنیا کے ہر گوشہ میں اور صدہا زبانوں میں اشاعت پا رہا ہے اور کوئی مسلمان بھی قرآن کریم کو پیش کرنے سے نہیں ہچکچاتا ۔اس طرح بابی اپنی کتابوں کو شائع نہیں کرتے بلکہ ڈرتے ہیں۔ تاہم بڑی دقت اور مشکل سے جناب مولوی فضل دین صاحب وکیل نے ان کی کتب کو دستیاب کر کے یہ ذخیرہ بہم پہنچایا ہے۔
 
Top Bottom