اعتراض 9 ۔ حضرے مسیح موعودؑ نے تحریر فرمایا ہے کہ قرآن مجید میں یہ پیشگوئی ہے کہ جب مسیح آئے گا تو اس پر کفر کا فتویٰ لگایا جائے گا ۔ یہ جھوٹ ہے

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
بعض غیر احمدی مولوی یہ اعتراض کیا کرتے ہیں کہ حضرے مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے تحریر فرمایا ہے کہ قرآن مجید میں یہ پیشگوئی ہے کہ جب مسیح موعود آئے گا تو اس پر کفر کا فتویٰ لگایا جائے گا ۔ یہ جھوٹ ہے۔

الجواب:۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جن آیات قرآنی سے استنباط فرما کر یہ تحریر فرمایا ہے کہ مسیح موعود پر کفر کا فتویٰ لگے گا حضور ؑ نے اپنی تحریرا ت میں ان آیات کا حوالہ بھی دیا ہے۔

۱۔’’قرآن نے بہت سے امثال بیان کرکے ہمارے ذہن نشین کردیا ہے کہ وضع عالم دوری ہے اور نیکوں اور بدوں کی جماعتیں ہمیشہ بروزی طور پر دُنیا میں آتی رہتی ہیں وہ یہودی جو حضرت مسیح علیہ السلام کے وقت میں موجود تھے۔ خدا نے دُعا سکھلاکر اشارہ فرمادیا کہ وہ بروزی طور پر اس اُمّت میں بھی آنے والے ہیں تا بروزی طورپر وہ بھی اس مسیح موعود کو ایذا دیں جو اِس اُمّت میں بروزی طور پر آنے والا ہے۔‘‘

(تریاق القلوب۔ روحانی خزائن جلد۱۵ صفحہ۴۸۳،۴۸۴)

۲۔’’(النور:۵۶)…… پس اس آیت سے سمجھا جاتا ہے کہ مسیح موعود کی بھی تکفیر ہوگی کیونکہ وہ خلافت کے اس آخری نقطہ پر ہے ۔‘‘

(تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد۱۷ صفحہ۱۹۰،۱۹۱بقیہ حاشیہ)

۳۔نیز دیکھو تحفہ گولڑویہ صفحہ۵۶،۱۰۳،۱۳۶ طبع اوّل

۴۔مفصل و مزید بحث دیکھو پاکٹ بک صفحہ۷۰۷ پر۔
 
Top Bottom