اعتراض 4۔ مسیح کا جائے نزول ۔ مسیح نے تو منارہ دمشقی پر نازل ہونا تھا۔ مسلم کتاب الفتن۔باب نزول عیسیٰ بن مریم

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
اعتراض 4۔ مسیح کا جائے نزول ۔ مسیح نے تو منارہ دمشقی پر نازل ہونا تھا۔ مسلم کتاب الفتن۔باب نزول عیسیٰ بن مریم

الجواب۔ مینارہ والی حدیث پر علامہ سندی نے یہ حاشیہ لکھا ہے:۔

’’وَ قَدْ وَرَدَ فِیْ بَعْضِ الْاَحَادِیْثِ اَنَّ عِیْسٰی عَلَیْہِ السَّلَامُ یَنْزِلُ بِبَیْتِ الْمُقَدَّسِ وَ فِیْ رَوَایَۃٍ بِالْاُرْدُنِ وَ فِیْ رَوَایَۃٍ بِمُعَسْکَرِ الْمُسْلِمِیْنَ وَاللّٰہُ اَعْلَمُ۔ ‘‘

(حاشیہ ابن ماجہ کتاب الفتن باب نزول عیسیٰ ابن مریم و مرقاۃ المفاتیح کتاب الفتن باب العلامات بین یدی الساعۃ و ذکر الدجّال)

کہ بعض احادیث میں آتا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام بیت المقدس میں نازل ہوں گے اورایک روایت میں یہ ہے کہ اردن میں نازل ہوں گے اور ایک روایت میں ہے کہ مسلمانوں کے لشکر میں ، خدا جانے درست بات کونسی ہے۔‘‘پس جہاں مسیح نازل ہوا وہی درست اور صحیح ہے۔
 
Top Bottom