اعتراض 35۔ مسیح علیہ السلام کی بادشاہت کی تاویل ایک جگہ کچھ کہ ہے اور دوسری جگہ کچھ اور کی ہے ۔

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
اعتراض 35۔ مسیح علیہ السلام کی بادشاہت کی تاویل ایک جگہ کچھ کہ ہے اور دوسری جگہ کچھ اور کی ہے ۔

مسیح کی بادشاہت کی جو تاویل حضرت اقدس نے براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ ۷۹ طبع اول پر کی ہے وہ حضور کی اپنی طرف سے ہے جو اسلامی نقطۂ نگاہ ہے اور اعجاز احمدی صفحہ ۱۳ و صفحہ ۱۴ پر حضرت نے یہودیوں کا اعتراض نقل کیا ہے وہ اپنی طرف سے نہیں۔ ظاہر ہے کہ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحہ ۷۹ والی تاویل میں حضرت صاحب نے اپنی طرف سے ’’بادشاہت‘‘ کو ’’آسمانی بادشاہت‘‘ قرار دے کر حضرت مسیح کی اجتہادی غلطی تسلیم فرمائی ہے اب یہ تاویل یہودی معترضین پر حجت نہیں۔ نہ ان کو مسلم ہے اسی وجہ سے اعجاز احمدی صفحہ ۱۳ طبع اوّل پر حضرت صاحب نے اپنے مخالفین کو کہا ہے کہ بتاؤ یہودیوں کو ان اعتراضات کا تم کیا جواب دے سکتے ہو۔ پس دونوں عبارتوں میں کوئی تناقض نہ ہوا۔
 
Top Bottom