اعتراض 29۔ مرزا صاحب نے پہلے اپنے مُریدوں کی تعداد پانچ ہزار (انجام آتھم بیان کی، لیکن جب ایک سال کے بعد ہی انکم ٹیکس کا سوال ہوا۔ تو جھٹ لکھدیا کہ می

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
اعتراض۔ مرزا صاحب نے پہلے اپنے مُریدوں کی تعداد پانچ ہزار (انجام آتھم صفحہ ۶۴) بیان کی، لیکن جب ایک سال کے بعد ہی انکم ٹیکس کا سوال ہوا۔ تو جھٹ لکھ دیا کہ میرے مریدوں کی تعداد دو صد ہے۔ (ضرورت الامام صفحہ ۴۳ طبع اول) ۔


جواب:۔ پہلی تعداد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنے مریدوں کی عورتوں اور بچوں سمیت مجموعی لکھی ہے اور دوسری ’’ضرورت الامام صفحہ ۴۳ طبع اول‘‘ والی تعداد صرف چندہ دینے والوں کی ہے۔ اس میں چندہ نہ دینے والے بچے اور عورتیں شامل نہیں ہیں۔ کیا اس فہرست میں حضرت ام المؤمنین رضی اﷲ عنہا حضر ت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اﷲ وغیرہ کے نام بھی درج ہیں؟ ظاہر ہے کہ مؤخر الذکر موقعہ پر سوال آمدنی کا تھا اور وہی لسٹ مطلوب تھی جو ان لوگوں کی ہو جو خود کماتے اور چندہ دیتے ہیں۔ پس جب مجسٹریٹ نے ان لوگوں کی لسٹ طلب کی جو چندہ دیتے تھے۔ تو کیا اس کے جواب میں ان لوگوں کی فہرست دے دی جاتی جو چندہ نہیں دیتے تھے؟

بریں عقل ودانش ببائید گریست
 
Top Bottom