اعتراض 28۔ مرزا صاحب کی وفات ہیضہ سے ہوئی۔ سیرت مسیح موعود ؑ مؤلفہ حضرت مرزا محمود احمد صاحب کے آخری صفحہ پر لکھا ہے کہ وفات کے قریب آپ کو دست آئے۔

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
اعتراض 28۔ مرزا صاحب کی وفات ہیضہ سے ہوئی۔ سیرت مسیح موعود ؑ مؤلفہ حضرت مرزا محمود احمد صاحب کے آخری صفحہ پر لکھا ہے کہ وفات کے قریب آپ کو دست آئے۔

جواب:۔ دستوں کا آنا ہیضہ کو مستلزم نہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو دستوں کی پرانی بیماری تھی۔ چنانچہ ۱۹۰۳ء میں یعنی اپنی وفات سے چھ سال قبل حضرت اقدس ؑ اپنی کتاب ’’تذکرۃ الشھادتین‘‘روحانی خزائن جلد۲۰ صفحہ ۴۶پر تحریر فرماتے ہیں کہ مجھے دستوں کی پرانی بیماری ہے۔ نیز الزامی جواب کے لیے کتا ب مصنفہ وان کریمر صفحہ ۱۸۸پڑھو۔ یہ کتا ب پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں موجو د ہے:۔
 
Top Bottom