اعتراض 16۔ صاحبزادہ مبارک احمد کی وفات پر مرزا صاحبؑ نے لکھا تھا کہ اس کی وفات کے متعلق میں پہلے سے پیشگوئی کر چکا ہوں کہ وہ بچپن میں فوت ہو جائےگا

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
اعتراض 16۔ صاحبزادہ مبارک احمد کی وفات پر مرزا صاحبؑ نے لکھا تھا کہ اس کی وفات کے متعلق میں پہلے سے پیشگوئی کر چکا ہوں کہ وہ بچپن میں فوت ہو جائےگا۔ (تریاق القلوب طبع اول صفحہ ۴۰ حاشیہ) ۔ یہ جھوٹ ہے


جواب:۔ مبارک احمد کی وفات پر حضرت اقدس علیہ السلام نے جو کچھ فرمایا۔ اسی حوالہ میں موجود ہے۔

’’اﷲ تعالی نے اس کی پیدائش کے ساتھ ہی موت کی خبر دے رکھی تھی۔ تریا ق القلوب روحانی خزائن جلد۱۵ صفحہ ۲۱۳میں لکھا ہے۔ ’’اِنِّیْ اَسْقُطُ مِنَ اللّٰہِ وَاُصِیْبُہٗ ۔‘‘ تذکرہ صفحہ ۲۷۸ مطبوعہ ۲۰۰۴ء مگر قبل از وقت ذہول رہتا ہے اور ذہن منتقل نہیں ہوا کرتا‘‘۔ (الحکم جلد ۱۱ نمبر ۳۴ مورخہ ۲۴؍ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۵)

۱۔ تریا ق القلوب۔روحانی خزائن جلد۱۵ صفحہ ۲۱۳(جس کا حوالہ حضرتؑ نے دیا ہے) اس میں ہے۔

’’اِنِّیْ اَسْقُطُ مِنَ اللّٰہِ وَاُصِیْبُہٗ۔ ‘‘ کہ میں اﷲ تعالی کی طرف سے آیا ہوں اور اسی کی طرف چلا جاؤں گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تریاق القلوب میں اس الہام کو مع ترجمہ درج فرما کر اپنی طرف سے لکھتے ہیں:۔ ’’اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ لڑکا چھوٹی عمر میں فوت ہو جائے گا۔ یا یہ رجوع بحق ہو گا‘‘۔

( تریا ق القلوب۔روحانی خزائن جلد۱۵ صفحہ ۲۱۳)

۲۔ ۱۸؍ نومبر ۱۹۰۶ء:۔ ’’دیکھا کہ ہمارے باغ (بہشتی مقبرہ) میں کچھ لوگ ایک جڑھ لگا رہے ہیں ساتھ ہی الہام ہوا ’’مبارک‘‘

(الحکم جلد ۱۰ نمبر ۴۰۔ ۲۴؍ نومبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۱)

۳۔ ’’خواب میں دیکھا کہ میں نے ایک عورت کو تین روپے دیئے ہیں اور اس سے کہتا ہوں کہ کفن کے لئے میں آپ دوں گا۔ گویا کوئی مر گیا ہے ۔ اس کی تجہیز و تکفین کے لئے تیاری کی ہے‘‘۔

(الحکم جلد ۱۱ نمبر ۲۷۔ ۳۱؍ جولائی ۱۹۰۷ء صفحہ ۳)

حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب ۱۶؍ ستمبر ۱۹۰۷ء کو فو ت ہوئے۔

۴۔ ’’میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک گڑھا قبر کے اندازہ کی مانند ہے اور ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اس میں ایک سا نپ ہے۔ اور پھر ایسا خیال آیا کہ وہ سانپ گڑھے میں سے نکل کر کسی طرف بھاگ گیا ہے اس خیال کے بعد مبارک احمد نے اس گڑھے میں قدم رکھا اس کے قدم رکھنے کے وقت محسوس ہوا کہ وہ سانپ ابھی گڑھے میں ہے اور اس سانپ نے حرکت کی‘‘۔

(الحکم جلد ۱۱ نمبر ۶۔ ۱۷؍ فروری ۱۹۰۷ء صفحہ ۱)

۵۔ ’’اِنَّ خَبَرَ رَسُوْلِ اللّٰہِ وَاقِعٌ ‘‘ رسول اﷲ نے جو خبر بتلائی تھی وہ واقع ہونے والی ہے۔ فرمایا:۔ کسی پیشگوئی کے ظہور کا وقت قریب آگیا ہے …… ایک بڑا ستارہ ٹوٹا ہے۔ ‘‘

(الحکم جلد ۱۱ نمبر ۲۸۔ ۲۴؍ اگست ۱۹۰۷ ء صفحہ ۳)
 
Top Bottom