اعتراض 11 ۔ اسلام کے موجودہ ضعف اور ۔۔۔ حملوں نے اُس کی ضرورت ثابت کی اور اولیاء گذشتہ کے کشوف نے اس بات پر قطعی مہر لگا دی کہ وہ چودھویں صدی کے سر پر

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
حضرت مرزا صاحب نے اربعین نمبر ۲۔روحانی خزائن جلد۱۷ صفحہ ۳۷۱میں لکھا ہے کہ:۔
’’اسلام کے موجودہ ضعف اور دشمنوں کے متواتر حملوں نے اُس کی ضرورت ثابت کی اور اولیاء گذشتہ کے کشوف نے اس بات پر قطعی مہر لگا دی کہ وہ چودھویں صدی کے سر پر پیدا ہوگا۔‘‘کسی نبی کے کشف کا حوالہ دو۔

جواب:۔ دراصل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ’’اربعین نمبر ۲‘‘ یاکسی دوسری کتاب میں اس ضمن میں ’’انبیاء گزشتہ‘ ‘کا لفظ نہیں لکھا بلکہ ’’اولیاء گزشتہ‘ ‘ لکھا ہے۔ چنانچہ اربعین (جو حضرت اقدس ؑ کے زمانہ میں چھپی تھی)اس کے دونوں ایڈیشنوں میں علی الترتیب صفحہ ۲۳ وصفحہ ۲۵ پر ’’اولیاء گزشتہ‘‘ہی کا لفظ ہے، ہاں اربعین نمبر ۲ کے ایک نئے ایڈیشن میں جو ’’بک ڈپو‘ ‘ نے شائع کیا ہے کاتب کی غلطی سے لفظ ’’اولیاء‘ ‘کی بجائے ’’انبیاء‘‘ لکھا گیا ہے۔ و ہ حجت نہیں۔ تمہیں شر م آنی چاہیے کہ محض کتابت کی غلطیوں کی بناء پر مخلوق خدا کو دھوکا دے کر حق کے راستہ میں روکاوٹیں پیداکرتے ہو۔ حالانکہ تم کو بارہا مناظرات میں اربعین نمبر ۲ ایڈیشن اوّل علیحدہ صفحہ ۲۳ اور مجموعہ نمبر ۱ و نمبر ۲ صفحہ ۲۵سے لفظ ’’اولیاء‘ ‘دکھایا بھی جاچکا ہے۔
 
Top Bottom