اعتراض 8 ۔مرزا صاحبؑ نے یخرج فی اخر الزمان دجال یختلون الدنیا بالدین کو حدیث قرار دیا ہے اور یہ دَجَّال نہیں بلکہ رجال رکے ساتھ ہے۔

mindroastermir

Administrator
رکن انتظامیہ
اعتراض 8 ۔ مرزا صاحب نے تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد۱۷ صفحہ ۷۳میں یَخْرُجُ فِیْ اٰخِرِ الزَّمَانِ دَجَّالٌ یَخْتَلُوْنَ الدُّنْیَا بِالدِّیْنِ۔ کو حدیث قرار دیا ہے اور یہ ’’دَجَّال‘‘ نہیں بلکہ ’’رجال‘‘ رؔکے ساتھ ہے۔


یَخْرُجُ فِیْ اٰخِرِ الزَّمَانِ دَجَّالٌ یَخْتَلُوْنَ الدُّنْیَا بِالدِّیْنِ

الجواب:۔ یہ ’’دَجَّال‘‘ دال کے ساتھ ہی ہے ۔چنانچہ کنز العمال کتاب القامۃ من قسم الاقوال حدیث نمبر ۳۸۴۴۱ میں ’’دال‘‘ ہی کے ساتھ ہے۔

۲۔قلمی نسخہ میں بھی ’’دال‘‘ہی کے ساتھ ہے۔ چنانچہ مولانا مخدوم بیگ صاحب نائب شیخ الحدیث لکھتے ہیں:۔(کنز العمال کتاب القامۃ من قسم الاقوال حدیث نمبر ۳۸۴۴۱) یَخْرُجُ فِیْ اٰخِرِ الزَّمَانِ دَجَّالٌ یَخْتَلُوْنَ الدُّنْیَا بِالدِّیْنِ الخ، عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرۃَ ؓ قلمی نسخہ میں دجّال بالدّال صاف طور پر لکھا ہے۔

(مخدوم بیگ عفی عنہ مدرس مدرسہ نظامیہ منقول از تجلیات رحمانیہ از مولانا ابوالعطاء جالندھری صاحب مطبوعہ سٹیم پریس دسمبر ۱۹۳۱ء صفحہ۹۲)
 
Top Bottom